7 جنوری، 2017، 11:00 AM

تھائی لینڈ میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 12 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 12 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ قدرتی آفات سے ہزاروں دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ  قدرتی آفات سے ہزاروں دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں کو شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہاں تباہی بھی زیادہ ہوئی۔ تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سیلاب متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔سیلاب سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ ریلوے ٹریک کی پٹریاں تباہ ہوچکی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیلابی بارشوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے آٹھ صوبوں میں فلیش فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

News ID 1869535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha